پیپلز پارٹی نےباضابطہ طور پر پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

اسلام آباد(رم نیوز) پیپلز پارٹی نےباضابطہ طور پر پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ سپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا ہے۔ اسد قیصر نے اس معاملے پر سپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ بھی دیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانے پر بضد ہے۔