لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج کردی۔ وفاق اورمحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کررکھے ہیں۔