کراچی(رم نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے ملحقہ علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، اور اس علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ایئرپورٹ پر پولیس نے اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں تاکہ مشکوک افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔
کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایئرپورٹ جانے والے تمام مسافروں کو چیک پوسٹوں سے مکمل کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد ہی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، ایئرپورٹ کے قریبی پانچ اہم مقامات پر پولیس چیک پوسٹیں لگائی گئی ہیں، جن میں سٹار گیٹ، سی اے اے کلب، مدام بریج، ماڈل کالونی موڑ اور رینجرز چوکی فیونرل ایریا شامل ہیں۔