اسلام آباد(رم نیوز)بلاول بھٹو نے حکومت سے مذاکرات کے لیے نو رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کمیٹی میں راجا پرویز اشرف ، نوید قمر، شیری رحمان، مراد علی شاہ ، سرفراز بگٹی ، گورنر پنجاب سلیم حیدر ، مخدوم احمد محمود ، حیدر گیلانی ، گورنر کےپی بھی کمیٹی کاحصہ ہے۔ کمیٹی شراکت اقتدار کے فارمولے پر عمل نہ ہونے کا معاملہ اٹھائے گی۔