کیف(رم نیوز) یوکرین نے پہلی بار برطانیہ کے تیار کردہ "سٹارم شیڈو" میزائل سے روس پر حملہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوکرین نے روس کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے یہ میزائل استعمال کیے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کو امریکی میزائلوں کے ذریعے روس پر حملہ کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد یوکرین نے روس کی فوجی تنصیبات پر 6 امریکی بیلسٹک میزائل داغے تھے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کی فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ضرورت ہے، جن میں "سٹارم شیڈو" اور امریکی "اٹیکمز" میزائل شامل ہیں، جو 300 کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، حالیہ حملے میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے، جنہیں روس کے فضائی دفاعی نظام نے 5 میزائل مار کر ناکام بنا دیا۔