لاہور میں سموگ کی واپسی

لاہور(رم نیوز) لاہور میں سموگ کی دوبارہ واپسی ہو گئی ہے، جس کے باعث شہر کی فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح 593 اے کیو آئی تک پہنچ گئی ہے، جس سے شہر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔ بھارتی شہر دہلی 372 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کراچی 214 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، لاہور کینٹ میں اے کیو آئی 876، شملہ پہاڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 840 اور ڈی ایچ اے میں 682 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ شہریوں کی صحت کے لیے شدید خطرات کا باعث بن رہا ہے۔

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، ماہرین کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ سموگ کے اثرات کم کیے جا سکیں اور شہریوں کو صحت کے مسائل سے بچایا جا سکے۔