تحریک انصاف کے 24 نومبر کو احتجاج کا معاملہ۔۔۔ وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد(رم نیوز)تحریک انصاف کے 24 نومبر کو احتجاج کے معاملے میں وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ چیف سیکرٹری یقینی بنائیں سرکاری مشینری احتجاج کے لیے استعمال نہ ہو۔واضح رہے کی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے اورا س سلسلے میں اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتخابات کئے گئے ہیں۔