اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، اور اس معاہدے سے دشمنی کا مستقل خاتمہ ممکن ہوگا۔

اس سے قبل، اسرائیل کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کی منظوری کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران حزب اللہ کو پیچھے دھکیلنے اور اپنے اہداف کے حصول میں اسرائیل کامیاب رہا ہے۔