کراچی کو شمسی توانائی کی سستی بجلی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت

کراچی(رم نیوز)کراچی کو شمسی توانائی کی سستی بجلی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ کیپکو نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کیپکو نے کے الیکٹرک کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کی۔ اعلامیہ کے مطابق کیپکو نےیہ پیشکش ڈالر کے 288.65 کے ریٹ پر دی ہے۔ شمسی توانائی کے منصوبے سے فی کلو واٹ بجلی 3.4 امریکی سینٹس ہوگی۔