بلوچستان حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک سکوٹیز دینے کا فیصلہ

کوئٹہ(رم نیوز)بلوچستان حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک سکوٹیز دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس بارے میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا ہےکہ جامعات، کالجز ، سیکنڈری سکولز کی طالبات کو سکوٹیز دی جائیں گی۔ وزیر اعلی بلوچستان کامزید کہنا ہے کہ پنک سکوٹیز سکیم سے متعلق جلد پالیسی تشکیل دے کر آغاز کیاجائے گا۔