بلاوائیو(رم نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن فائنل آج بلاوائیو میں ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، جس کا فیصلہ آج کے میچ پر منحصر ہے۔
پاکستانی ٹیم کو اس میچ میں دو اہم فاسٹ باؤلرز، احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ وہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور کرکٹ کے شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں