انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان

جکارتہ(رم نیوز)انڈونیشیا میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے ہر شے کو بہا لیا، کئی پل تباہ ہوگئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

مقامی حکام کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی افراد مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں۔ شمالی سماٹرا کے چار اضلاع میں شدید بارشوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں تباہی پھیلائی۔ جکارتہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں بھی سیلاب آ گیا، جس سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا، سڑکوں پر پانی بھر گیا اور ندی نالوں کا منظر پیدا ہوگیا، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔