سیئول(رم نیوز) جنوبی کوریا میں نومبر کے مہینے میں برف باری نے سو سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سیئول میں برف کی شدید پڑنے کے بعد شہر مکمل طور پر ونٹر لینڈ میں بدل گیا۔ مشرقی ہائی ویز پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ عمارتوں اور تعمیراتی سائٹس سے گرنے والے ملبے سے 10 راہ گیر زخمی ہو گئے۔ رن وے بھی برف میں چھپ گیا، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں، ٹرین کی سروس متاثر ہوئی، اور 90 فیری سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔ بجلی کی فراہمی میں بھی خلل آیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید برف باری کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سیئول میں اب تک 6.5 انچ تک برف پڑ چکی ہے، جو 1972 کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے، جب کہ اس وقت 4.9 انچ برف پڑی تھی۔