بلاوائیو(رم نیوز)تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچز کی سیریز میں ایک ایک میچ جیتنے کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور کرکٹ شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں تاکہ آئندہ کی چیمپئنز ٹرافی میں ان کا کردار اہم ہو سکے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، لیکن ہم سیریز جیتنے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔