پشاور(رم نیوز) اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرین پر تشدد کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، آفتاب عالم آفریدی نے بتایا کہ 25 سے 27 نومبر تک مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا، تاہم اس دوران ان پر شدید تشدد کیا گیا اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔ وزیر قانون نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس سانحے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔