کے پی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلوں پر مشاورت کا امکان

پشاور(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آج شام 5 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کے جرگہ ہال میں ہنگامی طور پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی چوک احتجاج کے بعد کی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی اس اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیتے ہوئے موجودہ سیاسی حالات پر اہم فیصلے کرنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔