اسرائیلی وزیرِ اعظم کا غزہ میں جنگ بندی پر غور، حماس کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ

تل ابیب(رم نیوز)اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد اب غزہ میں بھی جنگ بندی کے معاہدے کی طرف اشارہ دیا ہے۔ قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مقامی چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے کے امکانات بہتر ہو گئے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کامیاب بنانے کے لیے نئی کوششیں شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سے پہلے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی تھی۔