شادی کے لیے عمر نہیں، صحیح ساتھی ضروری ہے:مریم نفیس کا مشورہ

لاہور(رم نیوز) اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگر درست ساتھی مل جائے تو عمر کی قید کے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے چند ہی ایسے دوست ہیں جو پہلے سے ان کے قریبی تھے۔

اداکارہ کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ ہر کام کرنے والے شخص کے ساتھ دوستی بھی ہو، وہ اچھے ساتھی تو ہو سکتے ہیں لیکن دوست نہیں بن سکتے۔ مریم نفیس نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خاندان یا مخلص دوستی کا کوئی اصل تصور نہیں ہوتا، اور جو کچھ تصاویر یا ویڈیوز میں دکھایا جاتا ہے وہ محض دکھاوا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط شخص سے شادی کرنے سے نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں، اس لیے اپنی پسند کے شخص سے شادی کرتے وقت احتیاط اور سوچ بچار ضروری ہے۔