آل پارٹی کانفرنس کی تیاریوں میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقاتیں

پشاور(رم نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آل پارٹی کانفرنس کے انعقاد کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی آج عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سے ملاقات کریں گے، جبکہ اس سے قبل ان کی سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

یہ ملاقات سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں گورنر نے انہیں آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

کانفرنس کا انعقاد دسمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاؤس میں کیا جائے گا، جس میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے کے حقوق پر گفتگو کی جائے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔