اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں روکتے ہوئے وزارت داخلہ کے سیکرٹری، اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے ان اداروں کو ایک ہفتے کے اندر شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔