اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ڈینٹل ڈگری (بی ڈی ایس) کو 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری کو 5 سال تک کرنے کی منظوری دے دی تھی، اور اب یہ فیصلہ تمام میڈیکل یونیورسٹیوں میں نافذ کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 سالہ ڈگری کے باعث پاکستانی طلباء کو بیرون ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا، اس لیے پانچواں سال کلرک شپ پر مشتمل ہوگا، جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب بھی ضروری ہوگی۔ یہ نیا نظام 2024 کے سیشن سے نافذ العمل ہو گا۔