اسلام آباد(رم نیوز)یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ایاسا نے پی آئی اے کی انتظامیہ اور ٹیم کو ان کے سخت سٹینڈرڈز پر پورا اُترنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے ایاسا کے تمام قوانین اور ضوابط پر مکمل عمل کرے گا۔ یہ سنگ میل پی آئی اے کی انتظامیہ کی گزشتہ 4 سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے، جس کے بعد اب پاکستانی شہری یورپ کے مختلف سیکٹرز پر براہ راست اپنی قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔