پشاور(رم نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ، علی امین گنڈاپورنے پشاور میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پُرامن تھا، لیکن اس کے باوجود پاکستان بھر میں کنٹینرز لگا کر ملک کو بند کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ جیل سے رہائی کے بعد لیڈروں کی کال پر عوام گھروں سے باہر نکلے۔ اگر کوئی شخص ان کے اس اقدام سے زیادہ عوام کو سڑکوں پر لے آتا ہے، تو وہ خود کو چور کی سزا دینے کے لیے تیار ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ موجودہ فیصلہ ساز ملک کو اسی سمت میں لے جا رہے ہیں جس طرف پہلے بھی اسے دھکیل دیا گیا تھا، لیکن شہیدوں کا خون ضائع نہیں جانے دیں گے۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ وہ ایسی کرسیوں پر لعنت بھیجتے ہیں اور چیلنج کیا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائے، اور اگر ایسا کیا گیا تو وہ بھی عوامی نعرے لگا کر جواب دیں گے۔