کیلیفورنیا(رم نیوز)پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن، واٹس ایپ، نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ میٹا کی زیر ملکیت اس ایپ نے رواں سال متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں برتری حاصل کرنا ہے۔
واٹس ایپ کا نیا بیٹا اپ ڈیٹ (ورژن 2.24.24.30) اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے جس میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کی سہولت شامل کی گئی ہے۔ یہ اپ ڈیٹ فی الحال گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں ہلکے تھیم کے ساتھ سیاہ تاثرات بھی شامل کیے گئے ہیں