بالی(رم نیوز) انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی پل بہہ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور دارالحکومت جکارتہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلابی صورتحال کے باعث تقریباً 80 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔