چیمپئنز ٹرافی پر ہائبرڈ نہیں کوئی نیا فارمولا لائیں گے: محسن نقوی

دبئی(رم نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو بھی ہوگا برابری کی بنیاد پر ہوگا، چیمپئنز ٹرافی پر ہائبرڈ نہیں کوئی نیا فارمولا لائیں گے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ کریں گے جس میں پاکستان کی عزت اور کرکٹ کی جیت ہو، مزید کہا کہ ایک ہی بار فیصلہ کریں گے جو طویل مدتی ہو۔

قبل ازیں، صبح محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔