دبئی(رم نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں بھارتی ٹیم ناکام ہوگئی۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے پاک بھارت پہلے میچ کے دوران عثمان خان اور شاہ زیب خان کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 160 رنز کی شراکت کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔شاہ زیب نے 147 گیندوں پر 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے جبکہ عثمان خان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نکھل کمار نے بھارت کے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔