اسلام آباد (رم نیوز)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ کاروباری صارفین اور فری لانسرز بلاتعطل وی پی این تک رسائی کے لیے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت محفوظ کمیونیکیشنز کی ضرورت سے پوری طرح واقف ہے، اور وی پی این کی ایکٹیویشن اور استعمال کرنے کے عمل کو مزید ہموار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، اور اس وقت تک صورتحال جوں کی توں رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صارفین پر زور دیتے ہیں کہ وہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں۔