بلاوائیو(رم نیوز)پاکستان نے بلاوائیو میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے 57 رنز سے کامیابی سمیٹی۔ زمبابوے کی ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں 16 ویں اوور میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ زمبابوے کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ سکندر رضا 39 اور ٹاڈی واناشے 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حارث رؤف نے 2 اور جہانداد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز عمیر یوسف اور صائم ایوب نے کیا، تاہم عمیر یوسف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان نے 39 رنز بنائے لیکن وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سلمان علی آغا 13 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، جبکہ طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز بناسکے۔
اس میچ میں پاکستان نے بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث اسے شاندار فتح حاصل ہوئی۔