انٹرنیٹ کی سست رفتار سے لاہور سمیت کئی شہر متاثر، صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور، اسلام آباد(رم نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رفتار برقرار ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی سے طلباء اور فری لانسرز کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ پر ڈاؤن لوڈنگ میں بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجوہات بیان کرنے میں ناکام ہیں، جس سے صارفین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی ہے اور یہاں کی ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ بہتر ہو گئی ہے، جس سے مقامی صارفین کو کچھ سہولت حاصل ہوئی ہے۔