اسلام آباد (رم نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ فری لانسرز اور انفلوانسرز حقیقی معنوں میں پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے پاکستانی فری لانسرز اور انفلوانسرز کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن طفیل احمد خان اور چئیرمین پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن ابراہیم امین نے میٹنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعےشمولیت کی۔اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور فری لانسرز نے اپنی آراء بھی دی۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ فری لانسرز پاکستان کو ٹیلنٹ، انوویشن اور تخلیقی صلاحیتوں کے مرکز کے طور پر دنیا میں پیش کر رہے ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا موجودہ حکومت فری لانسرز کے مسائل حل کرنے کے لیئے پر عزم، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کی ترقی کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں، نوجوانوں، فری لانسرز، طلباء اور پروفیشنلز کو بین الاقوامی اور مقامی سطح پر آن لائن مارکیٹ میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈیجیٹل سکلز، ٹولز اور تکنیک سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈیجی سکلز پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید ترین ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ملک میں بہتر کینکٹوٹی کے لیئے نیشنل فائبرائزیشن پلان پر کام جاری ہے، کوشش ہے کہ ملک بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں، انٹرنیٹ کا ذمہ دارانہ استعمال بہت ضروری ہے، ہماری توجہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا فروغ ہے، یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا۔