پیکا ایکٹ میں ترمیم زیر غور ہے،انٹرنیٹ سست ہونے کی ٹیکنیکل وجوہات بھی ہیں: وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ

اسلام آباد(رم نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاکہ پیکا ایکٹ میں ترمیم زیر غور ہے۔انہوں نے کہاکہ فیک نیوز کو ہم نےہی ریگولیٹ کرنا ہے۔تمام شعبوں کے بجٹ پر کٹ لگے، مگر آئی ٹی کے بجٹ پر کٹ نہیں لگا۔انٹرنیٹ سست ہونے کی ٹیکنیکل وجوہات بھی ہیں۔ ہم نے گذشتہ تین ماہ میں آئی ٹی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔550میگا ہرٹز سپیکٹرم کو کلیئر کیاگیا ہے۔ اپریل میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ہوجائے گی۔ان کاکہنا تھا کہ چین کے ساتھ فائبر آپٹک منسلک کرلیں گے۔