چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

دبئی(رم نیوز)چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے بارے میں آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیاہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کا اجلاس آج ہونے والا تھا، جس میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول کے بارے میں اہم فیصلے کیے جانے تھے۔ تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب تاحال نہ ملنے کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں، لیکن پاکستان کے مطالبات پر جواب نہ آنے کی وجہ سے اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔