پنجاب حکومت کا چھوٹے کاروباروں کے فروغ کے لیے کاروبار کارڈ سکیم شروع کرنے کا اعلان

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے "کاروبار کارڈ سکیم" متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت کاروباری افراد کو قرضے فراہم کر کے ان کے کاروبار کی ترقی میں مدد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم" کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تین کروڑ روپے تک قرض دینے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹریز کے لیے مخصوص زون قائم کیے جائیں گے تاکہ ان کاروباروں کی ترقی کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

"بزنس کارڈ سکیم" کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک قرض دیاجائے گا۔ قرض کی ادائیگی پانچ سال کے اندر کرنی ہوگی۔ تاہم، یہ قرضہ ریسٹورنٹس سمیت دس مخصوص شعبوں میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپس کو ترجیحی بنیادوں پر قرض فراہم کیے جائیں گے تاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کو مزید بڑھایا جا سکے۔