کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا، جس کے باعث 100 انڈیکس 816 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔ تاہم، کچھ دیر بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس میں 787 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 787 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 781 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔