الیکٹیبلز نے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے:حافظ نعیم الرحمان

کراچی(رم نیوز)امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت صرف الیکٹیبلز کے ہاتھوں میں ہے، جنہوں نے ایک مشترکہ اتحاد بنا کر اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے ہر ادارے کے لیے ایک ضابطہ وضع کیا ہے، اور یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ضابطے کی مکمل پیروی کریں۔ یہ سوچنا کہ صرف ہم سب کچھ کریں گے اور باقیوں کو کچھ نہیں آتا، یہ ایک غلط نقطہ نظر ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ فارم 45 والی حکومت میں بھی 7 فیصد ارب پتی شامل ہیں، جو عوام کے مسائل کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ کم نہیں ہو رہے اور آئی پی پیز سے بات چیت ہو رہی ہے، لیکن اس کا اثر عوامی بلوں پر آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے سے ملکی ایکسپورٹس میں بھی بہتری آئے گی۔

امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ احافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکٹیبلز نے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہےسٹاک ایکسچینج کے بڑھنے کا تعلق سود کی شرح میں کمی سے ہے، اور اس میں چند بڑے سرمایہ کار ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ مارکیٹ کا رخ کہاں لے کر جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا دارومدار عوام کو ریلیف دینے اور ٹیکسز میں کمی کرنے پر ہے، اور غلط وقت پر کیے گئے معاہدے ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔