کے پی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے:علی امین گنڈا پور کا عالمی یوم انسداد بدعنوانی پر پیغام

پشاور(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمات کے شعبے میں شفافیت، احتساب اور جوابدہی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت نے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے معلومات اور خدمات تک رسائی کے قوانین نافذ کیے ہیں، جو سرکاری محکموں میں شفافیت کے لیے اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے "اختیار عوام کا" پورٹل کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے اب تک ہزاروں شکایات درج کی جا چکی ہیں، جن میں سے بیشتر کا حل نکالا جا چکا ہے۔