کیلیفورنیا(رم نیوز)معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ، 36 سالہ میوزک ڈائریکٹر بینی بلانکو سے منگنی کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق، 32 سالہ سلینا گومز نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی۔ شوبز کی مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔