آئی ٹی پارکس اور ٹیکنالوجی زونز کو انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کے لیے نئی پالیسی کا آغاز

اسلام آباد(رم نیوز)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے ملک بھر کے آئی ٹی پارکس، سافٹ ویئر ہاؤسز، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اور ڈیٹا کال سینٹرز کو بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے پالیسی فریم ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ٹی پارکس اور دیگر متعلقہ اداروں کو انٹرنیٹ کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزارت آئی ٹی اس پالیسی پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور پی ٹی اے کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، اس پالیسی کے تحت انکیوبیشن سینٹرز اور ڈیٹا کال سینٹرز کو انٹرنیٹ کی بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اور انٹرنیٹ کی سروسز کسی بھی صورت میں متاثر نہیں ہوں گی۔ پی ٹی اے اس پالیسی کے نفاذ میں تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔