ذوالفقار بھٹو کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے:چیف جسٹس کا اضافی نوٹ

اسلام آباد(رم نیوز)ذوالفقار علی بھٹو کیس کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک اضافی نوٹ جاری کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں کہا کہ انہیں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے نوٹس پڑھنے کا موقع ملا، اور وہ جسٹس منصور کے نوٹ سے جزوی طور پر متفق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریفرنس میں کیس کے میرٹس پر کچھ حد تک بات کی گئی، مگر تفصیل نہیں دی گئی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ایڈوائزری ہے، تاہم فیئر ٹرائل کے حوالے سے فیصلے کے پیراگراف سے وہ مکمل طور پر متفق ہیں۔ انہوں نے اس نتیجے پر پہنچنے کا اظہار کیا کہ ذوالفقار بھٹو کیس میں ٹرائل کورٹ اور اپیلیٹ عدالتوں نے فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے۔