اسلام آباد(رم نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت آئی ٹی شز ا فاطمہ نے کہاکہ پی ٹی اے خود مختار ادارہ ہے ، ریگولیشن پی ٹی اے کا مینڈیٹ ہے۔سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے قومی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے ایکس کو بند کیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایکس کی بندش کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایکس کا استعمال پاکستان میں دو فی صد سے بھی کم لوگ کرتے ہیں۔
ہمارے خلاف جو زبان استعمال ہوتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں شوق نہیں کہ انٹرنیٹ بند ہو۔ہمارے پاس انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی بٹن نہیں ہے۔ پی ٹی اے نے رپورٹ دی گذشتہ سال سے انٹرنیٹ میں 28 فی صد بہتری آئی۔ ہم انکا رنہیں کرتے کہ انٹرنیٹ یوزرز سپیڈ میں فرق پڑا ہے۔