پنجاب کے سکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی نئی تاریخ کا اعلان

لاہور(رم نیوز)پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، سردیوں کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2024 سے ہو گا، جبکہ سکولز 13 جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔ یہ تبدیلی تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہو گی۔ حکام کے مطابق، 20 دسمبر کو سکولز معمول کے مطابق کھلیں گے اور ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو اس نئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔