پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی

کیپ ٹاؤن(رم نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 0-2 سے جیت لی۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم عبداللہ شفیق بغیر رن کے آؤٹ ہو گئے اور صائم ایوب 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 115 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم نے 73 اور محمد رضوان نے 80 رنز بنائے، دونوں آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سلمان آغا نے 33، کامران غلام نے 63، اور دیگر کھلاڑیوں نے معمولی اسکور کیے، جس کے نتیجے میں پاکستان نے 248 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کوینا مافاکا نے 4، مارکو جانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں اینڈائل اور بجورن فورٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کرپائے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہینرچ کلاسن نے 97 رنز بنائے، لیکن باقی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکے اور ٹیم 44 ویں اوور میں 248 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ نے شاندار کارکردگی دکھائی، شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3، اور ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کامران غلام کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سیریز کی فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اس پر خوشی ہوئی۔