اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت کرم میں امن کے قیام کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کو بڑھانے کے لیے سپورٹ کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھلائی جائیں گی اور ہم مل کر اس عفریت کا مقابلہ کریں گے۔