حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا معاملہ۔۔۔ پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر5 میں انتظامات مکمل

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے معاملے میں پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر5 میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکرات کچھ دیر بعد ہوں گے۔ عرفان صدیقی ،نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف پارلیمنٹ پہنچ چکے ہیں۔ عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ کھلے دل اور دماغ کے ساتھ اچھی توقعات لے کر مذاکرات کے لیے جارہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ مذاکرات ہر حالت میں کرنے ہوں گے۔