ہم نے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، جمہوریت میں مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں: سپیکر ایازصادق

اسلام آباد(رم نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاکہ بطور عوامی نمائندہ ہم نے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خوشگوار تعلقات سے ملکی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جمہوریت میں مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں عوام نے منتخب کرکے مسائل کے حل کے لیے یہاں بھیجا ہے، پارلیمان 24 کروڑ عوام کا منتخب ادارہ ہے۔ عوام کو پارلیمان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔