سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےپی اے سی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کرلیا ۔۔۔۔ پی اے سی کے عبوری چیئرمین کا انتخاب کیاجائے گا

اسلام آباد(رم نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےپی اے سی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے پی اے سی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پی اے سی کے عبوری چیئرمین کا انتخاب کیاجائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ عبوری چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا مضبوط امیدوار ہیں۔ حکومت اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے عبوری چیئرمین کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔