اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست ہائیکورٹ نے نمٹا دی

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں 15 مقدمات درج ہیں اور اس کے علاوہ کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے اور نیب میں بھی ان کے خلاف کوئی نیا مقدمہ نہیں ہے۔رپورٹ پیش ہونے کے بعد، عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔