سٹیٹ بینک نے 25 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 دسمبر 2024 بروز بدھ کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر تمام بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "25 دسمبر 2024 (بدھ) کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات کی مناسبت سے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔"