لاہور(رم نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے انقلابی قدم ، اختیارات ڈپٹی کمشنر کو منتقل کردیے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنر ز کو منتقل کردیے ہیں۔اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔ اسلحہ مرمت کرنے کے لائسنس کا اختیار ڈپٹی کمشنر اورایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کیاگیا ہے۔ موجودہ کیٹگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، ، گولیوں میں اضافے کے اختیارات پہلے ہی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض ہوچکے ہیں۔